24 جنوری، 2019، 4:40 PM

وینزویلا میں صدر کے خلاف بغاوت کی تحریک میں 13 افراد ہلاک

وینزویلا میں صدر کے خلاف بغاوت کی تحریک میں 13 افراد ہلاک

وینزویلا میں قانونی صدر مادورو کے خلاف بغاوت کے بعد احتجاج اور مظاہروں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وینزویلا میں قانونی صدر مادورو کے خلاف بغاوت کے بعد احتجاج اور مظاہروں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر  گوائڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیدیا ہے، وینزویلا کے صدر مادورو نے قوم سے خطاب میں امریکی مداخلت پر سخت غصے کا اظہار کیا اور امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹوں کا وقت دیدیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر گوائڈو کی جانب سے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دینے کے بعد ملک میں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران احتجاجی مظاہروں میں اب تک 13 افراد ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

News ID 1887557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha