10 جنوری، 2019، 2:37 PM

یورپ میں شدید سردی کی وجہ سے 7 افراد ہلاک

یورپ میں شدید سردی کی وجہ سے 7 افراد ہلاک

یورپ میں شدید برف باری کی زد میں آکر کے اب تک 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ میں شدید برف باری کی زد میں آکر کے اب تک 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق برف باری کے باعث دو جرمن اسکیئرز آسٹریا کے کوہ ِ وورارل برگ پرہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا اسکیئر پونگو نامی قصبے میں ہلاک ہوا۔ دوسری جانب ، بواریا کے علاقے کے کوہ تائیسن برگ پر ایک عورت برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔

اٹلی کے کوہ الپ کو سر کرنے والے کوہ پیما بھی برف کے اس طوفان کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور جان کیبازی ہار گئے۔ ریسکیو ٹیم کو ان کی لاشیں کوہ کرسٹالیارا پر 2800 میٹر کی بلندی پر ملیں۔ کوہ الپ پر مزید لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

برفانی تودہ گرنے کا دوسرا سب سے بڑا خدشہ آسٹریائی علاقے میں بواریین الپ پر ہے۔ اسکیئرز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ وہ اس موسم میں اسکیننگ کرنے سے گریز کریں اور پہاڑوں کو جانے والی متعدد سڑکیں بھی بند کردی گئی ہیں۔

News Code 1887185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha