28 دسمبر، 2018، 3:41 PM

پاکستان کے سابق صدر کا حکومتی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم

پاکستان کے سابق صدر کا حکومتی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پاکستانی حکومت کے اقدامات کو انتقام کی بدترین صورت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو نہ کوئی ڈرا سکتا ہے اور نہ کوئی ہمارا سر جھکا سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پاکستانی حکومت کے اقدامات کو انتقام کی بدترین صورت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو نہ کوئی ڈرا سکتا ہے اور نہ کوئی ہمارا سر جھکا سکتا ہے۔   گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، ہم نے صوبوں کو اٹھارہویں ترمیم میں ان کا حق دیا، گھوٹکی والوں کا حق ان کو نہیں ملتا، اگر بات نکلے گی تو بہت دور تک جائے گی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اردو میں اس لیے بات کررہاہوں کیونکہ اسلام آباد میں سب اندھے گونگے اور بہرے لوگ رہتے ہیں، پیپلز پارٹی کی فلاسفی یہ ہے کہ پہلا حق غریبوں کا ہے، پاکستان مضبوط جب ہوگا جب عوام مضبوط اور خوشحال ہوں گے، ہم نے توالیکشن جیت کر بھی اپوزیشن میں رہ کر دکھایا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ کسی چیز سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں جس قوم نے اپنا حقوق سمجھ لیے ہوں  اس قوم کو کوئی جھکا نہیں سکتا، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی ہمیں اور ہماری قیادت کو کوئی ڈرا سکتا ہے اور نہ جھکا سکتا ہے۔

News Code 1886828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha