ہندوستانی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزير خارجہ کی دعوت مسترد کردی

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کرتار پور بارڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستانی وزير خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کرتار پور بارڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستانی وزير خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت کو مسترد کردیا ہے۔اطلاعات  کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں سشما سوراج نے سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور گوردوارا کے لیے پاکستان کی جانب سے راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔

سشما سوراج نے تقریب میں شرکت پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے طے شدہ سرگرمیوں اور تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کی مصروفیات کے باعث نہیں آسکتیں۔

News Code 1885915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =