مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر اعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور بارڈر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کھولنے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب امریندرسنگھ اور بھارتی وزیر ثقافت و سیاحت نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور بارڈر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے، پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے اس تقریب کے دعوت نامے بھی ارسال کردیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ