22 نومبر، 2018، 1:32 PM

ایران کے 5 سرحدی محافظ آزادی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایران کے 5 سرحدی محافظ آزادی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں نے ایران کے 5 سرحدی محافظوں کو آزاد کردیا ہے جبکہ اغوا شدہ باقی سرحدی محافظوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی پاکستان سے متصل سرحد میر جاوہ سے دہشت گردوں نے ایک ماہ قبل 12 ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کرکے پاکستانی سرحد کے اندر منتقل کردیا تھا ۔ جن کی رہائی کے سلسلے میں ایرانی اور پاکستانی حکام کے درمیان قریبی مذاکرات اور تعاون جاری رہا  جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے اغوا شدہ  5  ایرانی سرحدی محافظوں کو آزاد کردیا ہے اور آزادی کے بعد 5 سرحدی محافظ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ بری فوج کے بیان کے مطابق باقی اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی رہائی کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

News Code 1885845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha