مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین نے عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ ، عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے اقدام کی مذمت کرتی ہے۔ عبدالملک بدرالدین نے عید میلاد النبی کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم خاتم الانبیاء اور سید الانبیاء کی ولادت باسعادت کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
عبد الملک حوثی نے یمنی عوام کے خلاف امریکی، سعودی اور اماراتی بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شمشیر پر خون کی فتح یقینی ہے اور مصیبتوں پر صبر کرنے والی قوم ہی کامیاب ہوتی ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے آقاؤں کو یمن جنگ میں شکست نصیب ہوگی ۔
آپ کا تبصرہ