محمد بن سلمان ، خاشقجی کے قتل میں ملوث / ناقابل انکار شواہد موجود

ترکی کے اخبار ینی شفق نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے اخبار ینی شفق نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔ ترک اخبار یلنی شفق کے مطابق ترک حکام کے پاس ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد خاشقجی کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔ اور ٹھوس شواہد کی موجودگی میں محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل سے انکار نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ خاشقجی کو استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں قتل کردیا گیا ۔ اس کا قتل محمد بن سلمان کے حکم پر کیا گیا اس قتل میں محمد بن سلمان کے 18 قریبی افراد شامل ہیں۔

News Code 1885784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =