مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی ایک عدالت نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی عرب کے مجرم اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ الجزيرہ نے ترک اخبار ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ استنبول میں ترکی کی عدالت نے یہ حکم ترکی کے قوانین کی بنیاد پر صادر کیا ہے۔ واضح رہے کہ خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔ خاشقجی کے قتل میں ملوث تمام 18 افراد سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی اور محافظ تھے۔
استنبول کی عدالت کا خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی مجرموں کو گرفتار کرنے کا حکم
ترکی کی ایک عدالت نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی عرب کے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔
News ID 1886073
آپ کا تبصرہ