17 نومبر، 2018، 8:22 PM

طاقتور عراق کو دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے/ اربعین کے موقع پرعراقیوں کی میزبانی پر شکریہ

طاقتور عراق کو دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے/ اربعین کے موقع پرعراقیوں کی میزبانی پر شکریہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے صدر برہم صالح اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے اربعین کےموقع پر عراقی عوام اور حکومت کی طرف سے ایرانی اور غیر ایرانی زائرین کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئےفرمایا: عراق اس وقت طاقتورملک ہے جو امن و ثبات کی جانب گامزن ہے۔ عراق کو اپنے آشکارا اور مخفی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے صدر برہم صالح اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے اربعین کےموقع پر عراقی عوام اور حکومت کی طرف سے ایرانی اور غیر ایرانی زائرین کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئےفرمایا:  عراق اس وقت طاقتورملک ہے جو امن و ثبات کی جانب گامزن ہے۔ عراق کو اپنے آشکارا اور مخفی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق میں کامیاب پارلیمانی انتخابات اور صدر ، وزیر اعظم اور وزراء کے شاندار انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عراقی عوام باہمی اتحاد کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے اوراللہ تعالی اسے دشمنوں پر غلبہ عطا کرےگا عراقی حکومت اور عوام کے لئے اس سلسلے میں دوست اور دشمن کی پہچان ، دشمن کے مد مقابل استقامت و پائداری ، اندرونی صلاحیتوں پر تکیہ اور مرجعیت کے ساتھ مضبوط رابطہ بہت ہی اہم امور ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراقی صدر برہم صالح کو عراق کے عظیم ملک کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ایران و عراق کی دو قوموں کے گہرے تاریخی اور ثفاقتی رابطے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: اربعین کا پیدل مارچ دونوں قوموں کے گہرے رابطہ کا مظہر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اربعین کے پیدل مارچ میں دو ملین ایرانی زائرین کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عراقی عوام اور حکومت کی طرف سے شاندار اور بے نظیر مہمان نوازی کا سبھی ایرانی زائرین دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق میں امن و ثبات کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: بعض علاقائی اورغیر علاقائی طاقتیں عراق میں امن و ثبات کی خواہاں نہیں ہیں اور وہ عراقی عوام کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتیں، وہ عراقی عوام کے لئے نت نئے مسائل پیدا کرکے وہاں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ لہذآ عراقی حکومت کو دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا کر عراقی عوام کے لئے خوشحالی کی راہیں ہموار کرنی چاہییں۔

اس ملاقات میں ایران کے صدر حسن روحانی بھی موجود تھے ۔ عراق کے صدر برہم صالح نے رہبر معظم کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق سخت اور مشکل دور میں ایران کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرےگا اور میں اس پیغام کے ساتھ ایران آیا ہوں کہ ایران اور عراق کی دو قوموں کے درمیان عمیق تاریخی اور ثقافتی پیوند ہیں جنھیں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ عراقی صدر برہم صالح نے اربعین کے موقع پر حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کو عراقی عوام اور عراقی حکومت کے لئے سعادت اور فخر کا باعث قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت پر فخر حاصل ہے۔ صدر برہم صالح نے عراق میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایرانی حکومت اور عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے مخلصانہ تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور ایران و عراق کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔  

News ID 1885708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha