5 نومبر، 2018، 11:58 AM

ایران کا " امریکہ مردہ باد " کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا عزم

ایران کا " امریکہ مردہ باد " کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزارت خزانہ کے ڈائریکٹروں کے اجلاس سے خطاب میں امریکی پابندیوں کو توڑنے اور ناکام بنانے کے پختہ عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے " امریکہ مردہ باد " کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا عزم کررکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزارت خزانہ کے ڈائریکٹروں کے اجلاس سے خطاب میں  امریکی پابندیوں کو توڑنے اور ناکام بنانے کے پختہ عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  ایران نے " امریکہ مردہ باد " کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا عزم کررکھا ہے۔ صدر حسن روحانی نے 13 آبان عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں عظیم عوامی ریلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کو امریکہ سے سخت  نفرت ہے کیونکہ امریکہ کے ہاتھ ایرانی جوانوں کے خون سے رنگین ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام نے گذشتہ 40 برس کے دوران امریکہ کی ایران کے خلاف تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کل تک ایران تن تنہا امریکہ کا مقابلہ کررہا تھا لیکن آج پوری دنیا امریکہ کے ظلم و ستم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ آج صرف ایران میں امریکہ مردہ باد کے نعرے نہیں لگائے جاتے بلکہ آج پوری دنیا میں امریکہ مردہ باد کے نعرے گونج رہے ہیں۔ صدر روحانی امریکی پابندیوں کو توڑنے اور ناکام بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  ایران نے " امریکہ مردہ باد " کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا عزم کررکھا ہے اور وہ دن دور نہیں جب دنیا سے امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں اور اس کی منہ زوری کا خاتمہ ہوجائےگا۔ صدر حسن روحانی نے اس اجلاس ميں ایران کے سابق وزير خزانہ کرباسیان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئےو زير خزانہ جناب دژ پسند کی اہم ذمہ داریوں میں بینکی اصلاحات بھی شامل ہیں۔

News ID 1885372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha