28 اکتوبر، 2018، 1:38 PM

امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان کے دورے کی دعوت رد کردی

امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان کے دورے کی دعوت رد کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت کو رد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت کو رد کردیا ہے۔ ہندوستان  نے اگلے سال ہونے والی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی تھی۔واضح رہے کہ ہندوستان ہر سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ مناتا ہے۔ 1947ء میں آزادی کے بعد 26 جنوری 1950 کو ہندوستان نے اپنا نیا آئین اپنایا تھا۔اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے نام خط میں امریکی صدر کے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ ملکی مصروفیات کے باعث بھارت نہیں جا سکیں گے ، ان مصروفیات میں امریکی صدر کا اسٹیٹ آف یونین خطاب بھی شامل ہے ۔ایک سال قبل مودی نے انہیں اپنے دورہ امریکہ کے دوران بھی بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔ مودی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں ان سے کہا تھا کہ میں آپ کو اور اہل خانہ کو ہند آنے کی دعوت دیتا ہوں او رمجھے امید ہے کہ آپ مجھے میزبانی کا شرف بخشیں گے۔ واضح رہے کہ ایران سے تیل اور روس سے ایس 400 میزائل سسٹم کی خریداری پر ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہیں ۔

News Code 1885147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha