15 اکتوبر، 2018، 10:16 PM

پاکستانی عدالت عظمی نے زمینوں پر قبضوں کے الزام میں منشا بم کو گرفتار کرلیا

پاکستانی عدالت عظمی نے زمینوں پر قبضوں کے الزام میں منشا بم کو گرفتار کرلیا

پاکستان میں پنجاب پولیس نے زمینوں پر قبضوں کے الزام سمیت 80 مقدمات میں مطلوب منشا بم کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پنجاب پولیس نے زمینوں پر قبضوں کے الزام سمیت 80 مقدمات میں مطلوب منشا بم کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔منشا بم کو سپریم کورٹ سے پولیس نے تحویل میں لیتے ہوئے سیکرٹریٹ تھانے منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ منشا بم آج گرفتاری دینے کے لیے خود سپریم کورٹ پہنچے تھے۔عدالت پہنچنے پر منشا بم نے گرفتاری دینے کے لیے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے چیمبر میں گئے، اس دوران انہوں نے سرخ کارڈ لگا رکھا تھا جو ججز کے چیمبر کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔منشا بم کی جانب سے اپنی گرفتاری سے متعلق عدالت میں درخواست بھی دائر کی، جس کی سماعت کھلی عدالت میں کیے جانے کا امکان ہے۔ عدالت عظمیٰ میں موجود منشا بم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے تاحال ملاقات نہیں ہوسکی، کہا گیا ہے کہ آپ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگی تو آگاہ کردیں گے۔

اس سے قبل عدالت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منشا بم نے کہا کہ اپنی گرفتاری دینے کے لیے سپریم کورٹ آیا ہوں اور پولیس سے چھپ کر چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونا ہے۔منشا بم نے کہا کہ اگر چیف جسٹس نہ ملے تو انتظار کروں گا، میں خاندانی بندہ ہوں، کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق گرفتاری دینے اور خود کو عدالت کے حوالے کرنے آیا ہوں، میں کوئی قبضہ گروپ نہیں بلکہ مجھے وراثت میں جائیداد ملی ہے۔اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور شریف خاندان پر الزام لگایا کہ انہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔منشا بم کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے بدنام کرنے کے لیے میرا نام بم رکھا جبکہ سیاسی دشمنی کی وجہ سے میرے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

News Code 1884817

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha