7 اکتوبر، 2018، 2:21 PM

سعودی عرب کی ظالم حکومت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کروا دیا

سعودی عرب کی ظالم حکومت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کروا دیا

ترکی میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی عرب نے اپنے اوپر تنقید کرنے کے جرم میں قتل کروا دیا صحافی کو قتل کرنے والی ٹیم میں 15 افراد شامل تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی عرب نے اپنے اوپر تنقید کرنے کے جرم میں قتل کروا دیا صحافی کو قتل کرنے والی ٹیم میں 15 افراد شامل تھے۔ واشنگٹن پوسٹ نے ترک پولیس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب نے سعودی صحافی کو ترکی میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق قتل کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے صحافی کو قتل کرنے والی ٹیم میں 15 افراد شامل تھے۔

ادھر نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کے منتقد صحافی کو اغوا کرکے استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں قید میں رکھا گیا جہاں اسے شدید شنکنجوں کے بعد قتل کردیا گيا۔ اس سے قبل سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ سعودی صحافی استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں قیام کے بعد وہاں سے خارج ہوگيا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اپنے اوپر تنقید کرنے والے صحافی کو بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ہے۔ سعودی حکومت سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ذمہ دار ہے۔

News ID 1884595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha