21 جون، 2024، 6:44 PM

ایران: صدارتی امیدواروں کے انتخابی مباحثے کے تیسرے راونڈ کا آغاز آج رات کو ہوگا

ایران: صدارتی امیدواروں کے انتخابی مباحثے کے تیسرے راونڈ کا آغاز آج رات کو ہوگا

ایران کے چودہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار آج شام قومی ٹی وی پر مباحثے کے تیسرے راونڈ کا آغاز کریں گے جو براہ راست نشر ہوگا۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار آج شام قومی ٹی وی پر مباحثے کے تیسرے روانڈ کا آغاز کریں گے جو براہ راست نشر کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے امیدوار جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے مباحثے میں حصہ لیں گے۔

مباحثے میں صدارتی انتخاب کے تمام چھے امیدوار مصطفی پور محمدی، مسعود پیزشکیان، امیرحسین قاضی زادہ ہاشمی، علی رضا زکانی، سعید جلیلی اور محمد باقر قالیباف شریک ہوں گے۔

صدارتی امیدوار اس دوران اپنے انتخابی ایجنڈے اور ملک میں موجود مسائل کے حل کی وضاحت کریں گے۔

یاد رہے کہ صدارتی امیدواروں کا دوسرا مباحثہ جمعرات کو ہوا، جس میں معیشت اور صحت کے مسائل پر توجہ دی گئی۔

News ID 1924868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha