مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں آرمینیا کی جانب سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے آرمینیا کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کے حقوق اور اس قوم کے مطالبات کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھتے ہیں۔
اس تحریک نے تاکید کی: ہم ایک بار پھر دنیا کے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض رجیم کے خلاف فلسطینی قوم کی جدوجہد کی حمایت کے لیے اسی طرح کے اقدامات کریں اور اس جارح اور غاصب رجیم کو تنہا کریں جو فلسطینی قوم کے خلاف نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ آرمینیا نے جمعے کو باضابطہ طور پر آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ