21 جون، 2024، 6:46 PM

رہبر معظم انقلاب سے عدلیہ کے اعلی حکام ملاقات کریں گے

رہبر معظم انقلاب سے عدلیہ کے اعلی حکام ملاقات کریں گے

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ہفتے کے روز ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے ملک کی عدلیہ کے اعلی حکام ملاقات کریں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے سابق چیف جسٹس آیت اللہ سید محمد حسینی بہشتی کے یوم شہادت کے موقع پر ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملک کی عدلیہ کے اعلی حکام ملاقات کریں گے۔

ایران میں "ہفتہ عدلیہ" آیت اللہ سید محمد حسینی بہشتی اور کے ساتھ 72 ساتھیوں کے نام پر رکھا گیا ہے جو جون 1981 میں ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔

شہید آیت اللہ بہشتی نے انقلاب اسلامی کی فتح کے ابتدائی سالوں میں عدلیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

رہبر معظم انقلاب کی عدلیہ کے عہدیداروں سے ملاقات اور کے خطاب کے بارے میں تفصیلات بعد میں شائع کی جائیں گی۔

News ID 1924865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha