21 جون، 2024، 8:28 PM

حزب اللہ کا صیہونی رجیم کے بحری اڈے پر زبردست ڈرون حملہ

حزب اللہ کا صیہونی رجیم کے بحری اڈے پر زبردست ڈرون حملہ

لبنان کی حزب اللہ نے "راس الناقورہ" کے مقبوضہ علاقے میں صیہونی رجیم کے بحری اڈے کو خودکش ڈرونز سے بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی رجیم کے ایک بحری اڈے پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت اور جنوبی لبنان کے قصبے "دیرکیفا" پر غاصب رجیم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے حزب اللہ کے مجاہدین نے آج مقبوضہ علاقے "راس الناقورہ" میں صہیونی فوجی بیس کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا۔
 ڈرونز نے اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا اور وہاں موجود افراد کو خاصا جانی نقصان پہنچایا اور بیس کا ایک حصہ بھی تباہ ہوگیا۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صیہونی رجیم کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ جنوبی لبنان سے ڈرون حملے کے پیش نظر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع ادمیت، غورین، عیالون، حانیتا، یعرا اور عرب العرامشہ قصبوں میں خطرے کے سائرن بج گئے ہیں۔


ان ذرائع ابلاغ کے مطابق تین اینٹی آرمر میزائل راس الناقورہ کے فوجی اڈے پر گرے ہیں۔

دوسری طرف صیہونی رجیم نے جنوبی لبنان کے شہر الناقورہ کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔ 

News ID 1924869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha