22 ستمبر، 2018، 11:41 AM

موزمبیق میں ایک گاؤں میں دہشت گردوں کے حملے میں 12 افراد ہلاک

موزمبیق میں ایک گاؤں میں دہشت گردوں کے حملے میں 12 افراد ہلاک

افریقی ملک موزمبیق کے ایک گاؤں میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے 12 نہتے شہریوں کو ہلاک اور 14 کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک موزمبیق کے ایک گاؤں میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے 12 نہتے شہریوں کو ہلاک اور 14 کو زخمی کردیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دس افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جب کہ دو کو جلایا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو مارنے کے بعد اس کی گردن بھی کاٹی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ کر دی گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہیں۔ حملہ آور گروہ کا تاحال تعین نہیں ہو سکا اور کسی تنظیم نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

News Code 1884172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha