15 ستمبر، 2018، 4:52 PM

امریکہ میں سمندری طوفان سے تباہی، 6 افراد ہلاک

امریکہ میں سمندری طوفان سے تباہی، 6 افراد ہلاک

امریکہ میں سمندری طوفان ساحلوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سمندری طوفان ساحلوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

سمندری طوفان فلورنس نے امریکی ریاستوں کیرولینا اور ورجینیا میں تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ 17 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور لاکھوں مکانات بجلی سے محروم ہیں۔ طوفان کے باعث 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ شمالی کیرولینا میں ایک مکان پر درخت گرنے سے خاتون اور اس کا بچہ ہلاک جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق نشیبی علاقوں، دریاؤں، ندیوں اور نہروں کے قریب رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایندھن اور خوراک کی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ دکانیں بند ہونے سے کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ہے۔

News Code 1883981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha