2 ستمبر، 2018، 6:49 PM

کرم ایجنسی میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک

کرم ایجنسی میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ  کرم ایجنسی میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیاہے۔ اطلاعات  کے مطابق لوئر کرم کے قریب سرحدی علاقے میں قائم خٹاکا پوسٹ پر وہابی دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس میں ایف سی کے لانس نائیک رحمٰن اللہ ہلاک اور دوسرا اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو طبی امداد دینے کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ علاقے میں موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔

News Code 1883612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha