30 اگست، 2018، 12:11 PM

پاکستانی وزير اعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ

پاکستانی وزير اعظم عمران خان  کا جی ایچ کیو کا دورہ

پاکستان کے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستانی فوج کے صدر دفتر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستانی  فوج کے صدر دفتر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

News Code 1883506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha