مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 4 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ صوبہ فراح میں طالبان کے حملے میں 4 فوجی جاں بحق ہوگئے، فراح کی صوبائی انتظامیہ نے جوابی کارروائی میں 21 جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے، صوبہ لوگر میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں اور طالبان کی دوطرفہ فائرنگ سے 4 خواتین ماری گئیں۔ دوسری جانب نیٹو افواج کے فضائی حملے میں 9 افغان پولیس اہلکاروں کے مرنے کی حکام نے تصدیق کر دی ہے، یہ حملہ لوگر صوبے کے ضلعے عذرہ میں کیا گیا۔ اس حملے میں 14 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، نیٹو اور کابل حکام نے اس حملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 4 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1882878
آپ کا تبصرہ