4 جولائی، 2018، 1:22 PM

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کا فرانسیسی سفیر کو ایران سے نکالنے کا مطالبہ

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کا فرانسیسی سفیر کو ایران سے نکالنے کا مطالبہ

فرانسیسی حکومت کی طرف سے ضد انقلاب اور منافق عناصر کی حمایت اور فرانس میں ضد انقلاب افراد کے اجتماع کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں مطہری اور پور ابراہیمی نے فرانس کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرنے اور پھر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت کی طرف سے ضد انقلاب اور منافق عناصر کی حمایت اور فرانس میں ضد انقلاب افراد کے اجتماع کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں مطہری اور پور ابراہیمی نے فرانس کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرنے اور پھر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کےنمائندوں کے مطابق فرانسیسی حکومت نے منافقین اور ضد انقلاب دہشت گردوں کو اجتماع کی اجازت دیکر دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کی ہے۔ پور ابراہیم نے کہا کہ فرانس نے جن دہشت گردوں کو اجلاس منعقد کرنے کی اجازت دی ہے انھوں نے ایران میں 17 ہزار افراد کا قتل عام کیا ہے۔ ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر علی مطہری نے کہا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کو فرانس کے سفیر کو وزارت خآرجہ طلب کرنا چاہیے اور پھر اسے ملک سے نکال دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ فرانس ایسے دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے جن کے ہاتھ ایرانی عوام کے خون سے رنگين ہیں۔

News ID 1881943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha