4 مارچ، 2011، 1:45 PM

مطہری

اسلامی کانفرنس تنظیم کو لیبیا کے حالات کا جائزہ لینا چاہیے

اسلامی کانفرنس تنظیم کو لیبیا کے حالات کا جائزہ لینا چاہیے

ایرانی پارلیمنٹ میں تہران کے نمائندے علی مطہری نے کہا ہے کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کو لیبیا کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر اجلاس طلب کرناچاہیے اور مغربی ممالک کو اسلامی ممالک میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ایرانی پارلیمنٹ میں تہران کے نمائندے علی مطہری نے کہا ہے کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کو لیبیا کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر اجلاس طلب کرناچاہیے اور مغربی ممالک کو اسلامی ممالک میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔مطہری نے کہا کہ افغانستان اور عراق میں امریکی فوجوں کی موجودگی کا تجربہ ناکام رہا ہے اور اسلامی کانفرنس تنظیم کو چاہیے کہ وہ مغربی ممالک کو اسلامی ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے دے، انھوں نے کہا کہ لیبیا میں امریکی فوجی مداخلت کو روکنے کے لئے اسلامی کانفرنس تنظیم کی پیشقدمی ضروری ہے انھوں نے کہا کہ سکیورٹی کونسل امریکی آلہ کار ادارہ ہے۔
News ID 1266543

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha