27 جون، 2018، 5:57 PM

پاکستان کے سابق وزیر اعظم خاقان عباسی مری این اے 57 سے نا اہل قرار

پاکستان کے سابق وزیر اعظم خاقان عباسی مری این اے 57 سے نا اہل قرار

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبادالرحمن لودھی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مری این اے 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبادالرحمن لودھی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مری این اے 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں این اے 57 مری سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبادالرحمن لودھی نے اپیل منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن ٹربیونل نے شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 مری سے الیکشن لڑنے کےلیے نااہل قرار دے دیا۔ درخواست گزار مسعود احمد عباسی نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات میں ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا۔ درخواست گزاروں نے اعتراض اٹھایا کہ شاہد خاقان عباسی نے لارنس کالج کے جنگل پر قبضہ کر رکھا ہے، ایف سیون ٹو میں مکان کی ملکیت بھی کاغذات نامزدگی میں کم لکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس عبادالرحمن لودھی نے ہفتے کو این اے 57 مری سے شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پرریٹرننگ افسرکے اختیارات بھی واپس لیتے ہوئے کاغذات کی منظوری کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

News Code 1881753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha