13 جون، 2018، 3:16 PM

بنگلہ دیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں مسلسل بارشوں کے باعث روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کے قریب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں مسلسل بارشوں کے باعث روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کے قریب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 14 افراد  ہلاک ہوگئےہیں۔ بنگلا دیشی ذرائع کے مطابق ایک روز قبل نانیار چار کے پہاڑی علاقے پر موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مٹی کا تودہ مہاجرین کے کیمپ کے نزدیک آن گرا تھا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب 14 تک پہنچ گئی ہے جب کہ تاحال 25 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ادارے کے منتظم کے مطابق روہنگیا کیمپ کے علاوہ بنگلہ دیش کے دیگر علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش اور طوفان باد و باراں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پورے ملک میں مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں پہاڑی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہوئیں۔

News Code 1881382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha