13 مئی، 2018، 11:22 AM

اسرائیلی وزیر اعظم سے بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں کی ملاقات

اسرائیلی وزیر اعظم سے بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں کی ملاقات

واشنگٹن میں اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو سے متحدہ عرب امارات کے سفیر اور بحرین کے سفیر نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن میں اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو سے  متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ اور بحرین کے سفیر نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات واشنگٹن کے ہوٹل  میلانو میں اس وقت ہوئی جب متحدہ عرب امارات کے سفیر اس ہوٹل میں تھے اور انھیں پتہ چلا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اپنی بیوی کے ہمراہ اس ہوٹل میں موجود ہیں تو اس وقت امارات کے سفیر نے اسرائيلی وزير اعظم نیتن یاہو کو دعوت دی جس نے امارات کی سفیر کی دعوت فوری طور پر قبول کرلی ۔ اس ملاقات میں بحرین کے سفیر بھی موجود تھے۔ عرب ذرائع کے مطابق مسئلہ فلسطین کے بارے میں عرب حکمرانوں کی خیانت کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1880671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha