مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے حضرت امام موسی کاظم (ع) کے زائرین پر دہشت گردانہ حملے کوناکام بنا دیا ہے۔ عراقی سکیورٹی فورسز کے ترجمان یحیی رسول نے کہا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے ایک وہابی دہشت گرد کو اس وقت ہلاک کردیا ہے جب وہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے زائرین کو خودکش حملے کا نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے زائرین کے تحفظ کے لئے فل اقدام کررکھا ہیں اور عراقی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
عراقی فورسز نےحضرت امام موسی کاظم (ع) کے زائرین پر دہشت گردانہ حملہ کو ناکام بنادیا
عراقی سکیورٹی فورسز نے حضرت امام موسی کاظم (ع) کے زائرین پر دہشت گردانہ حملے کوناکام بناتے ہوئے ایک خودکش بمبار کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1879906
آپ کا تبصرہ