6 اکتوبر، 2013، 4:36 PM

عراق

حضرت امام جواد(ع) کے زائرین پر تازہ خودکش حملے میں 13 زائرین شہید

حضرت امام جواد(ع) کے زائرین پر تازہ خودکش حملے میں 13 زائرین شہید

مہر نیوز/ 6 اکتوبر/2013ء: عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے زائرین پر سلفی وہابی تکفیریوں کے تازہ ترین خودکش حملے میں 13 زائرین شہید اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے زائرین پر سلفی وہابی تکفیریوں کے تازہ ترین خودکش حملے میں 13 زائرین شہید اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق  کاظمین میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام اور حضرت امام جواد علیہ السلام کے حرمین کے قریب آل رسول (ص) کے دشمن سلفی وہابی دہشت گردوں نے خود کش بم دھماکے میں 13 زائرین کو شہید اور 29 کو زخمی کردیا ، زائرین حضرت امام جواد (ع) کی شہادت کی مناسبت سے  عزاداری میں مشغول تھے۔ سلفی وہابی تکفیریوں کے کل رات سے شیعہ مسلمانوں پر مسلسل حملے ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں شیعہ مسلمان  شہید اور زخمی ہوگئے ہیں سلفی وہابیوں کا تعلق یزید اور معاویہ سے بتایا جاتا ہے۔

News ID 1828887

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha