مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں داخلی اشیا اور سامان کے استعمال اور خرید پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سامان کی خرید کا آغاز ایرانی حکام سے ہونا چاہیے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی قوم میں اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت موجود ہے ایرانی عوام نے ملکی استقلال ، آزادی اور عزت و عظمت کے لئے گذشتہ 40 برسوں میں عظیم الشانی قربانیاں پیش کی ہیں اور وہ اپنے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و کمالات کا احصا ممکن نہیں ہےوہ باب مدینۃ العلم اور مظہر العجائب ہیں ہمیں تقوی اور پرہیزگاری کے ذریعہ حضرت علی (ع)کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ تقوی کے بغیر ہم علی (ع) کی گرد راہ کو بھی نہیں پاسکیں گے وہ امیر المؤمنین اور امام المتقین ہیں۔
آپ کا تبصرہ