مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے مسلم ممالک کے خلاف سعودی عرب کے ناپاک عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے کے مسلم ممالک کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کو مدد فراہم کررہا ہے۔ یمن کی سیاسی کونسل کے سررباہ نے کہا کہ سعودی عرب کئی عرصہ سے یمن پر براہ راست تسلط پیدا کرنے کی تگ و دو میں مصروف تھا وہ یمن کے ارضی ذخائر پر قبضہ کرنے کی تلاش و کوشش میں تھا لیکن یمنی عوام نے بڑی ہمت اور دلیری کے ساتھ سعودی رعب کے یمن کے بارے میں ناپاک منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حکمراں خائن ہیں ان کے امریکیوں اور صہیونیوں کے ساتھ گءرے رابطے ہیں اور مسلمانوں اور اسلام کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں وہ امریکہ کو مسلم ممالک کے خلاف جارحیت اور بربریت میں تعاون فراہم کرتے ہیں۔ الصماد نے کہا کہ ہم گزشتہ تین برسوں سے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کام قابلہ کررہے ہیں اور پوری دنیا جانتی ہے کہ یمن پرمسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل سعودی عرب کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے مسلم ممالک کے خلاف سعودی عرب کے ناپاک عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے کے مسلم ممالک کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کو مدد فراہم کررہا ہے۔
News ID 1879637
آپ کا تبصرہ