26 مارچ، 2018، 1:02 PM

شمالی کوریا سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے

شمالی کوریا سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے

امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں شمالی کوریاسے مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت ممکن نظر نہیں آتی اس لئے شمالی کوریا سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹوکیو میں امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں شمالی کوریاسے مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت ممکن نظر نہیں آتی اس لئے شمالی کوریا سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔ اوبامہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریاکواس وقت کوئی بڑی پیش کش کرنا ممکن نہیں کیوں کہ وہ عالمی تنہائی کا شکار ہے،خطے کے ممالک کے ساتھ اس کے انتہائی محدود پیمانے پر تجارتی اورسیاحتی روابط ہیں ایسی صورت حال میں شمالی کوریا سے ایٹمی مذاکرات کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔

News Code 1879626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha