مہر خبررساں ایجنسی نے العرب اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی اور سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ حاکم الزاملی نے سامراء میں حرمین امامین عسکریین (ع) پر داعش کے ممکنہ حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ پر زوردیا ہے کہ وہ سامراء کو داعش دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لئے تعاون کریں۔ انھوں نے کہا کہ بعض داعش دہشت گرد عناصر سامراء شہر کے جنوب میں الفتحہ علاقہ میں روپوش ہیں اور وہ سکیورٹی فورسز پر کبھی کبھی حملے بھی کرتے رہتے ہیں ۔ رضاکار فورس نے جمعہ کے دن داعش کے ایک حملے کو ناکام بناتے ہوئے 9 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ الزاملی نے کہا الفتحہ علاقہ میں داعش دہشت گرد بڑی تعداد میں موجود ہیں اور سامراء میں حرمین عسکریین (ع) پر داعش کے ممکنہ حملے کا خطرہ موجود ہے لہذاعراقی وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اس علاقہ میں 11 ہزار رضاکار فورس کے اہلکار موجود ہے لیکن اس کے باوجود اس علاقہ میں مزید فورسز کی ضرورت ہے تاکہ اس علاقہ کو داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پرپاک کردیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ د اعش دہشت گرد مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
سامراء میں حرمین امامین عسکریین (ع) پر داعش کے ممکنہ حملے کے بارے میں انتباہ
عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی اور سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نے سامراء میں حرمین امامین عسکریین (ع) پر داعش کے ممکنہ حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ پر زوردیا ہے کہ وہ سامراء کو داعش دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لئے تعاون کریں۔
News ID 1879290
آپ کا تبصرہ