22 فروری، 2018، 1:15 PM

ملک کے اندر کسی بھی گروہ کو بدامنی پھیلانے اور تخریبکاری کی اجازت نہیں دی جائے گی

ملک  کے اندر کسی بھی گروہ کو بدامنی پھیلانے اور تخریبکاری کی اجازت نہیں دی جائے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے سربراہ نے تخریبکاروں اور بلوائیوں کے خلاف کارروائی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے صبر و تحمل کو پولیس کی کمزوری تصور نہیں کرنا چاہیے ملک میں کسی بھی گروہ کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ملک میں امن و اماں کا قیام اور قانون توڑنے والوں کو قانون کے حوالے کرنا پولیس کی اہم ذمہ د اری ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل حسین اشتری نے تخریبکاروں اور بلوائیوں کے خلاف کارروائی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے صبر و تحمل کو پولیس کی کمزوری تصور نہیں کرنا چاہیے ملک میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورملک میں امن و اماں کا قیام اور  قانون توڑنے والوں کو قانون کے حوالے کرنا پولیس کی اہم ذمہ د اری ہے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس نے شہر میں امن و اماں کے قیام کے سلسلے میں قربانیاں پیش کی ہیں  پولیس نے بلوائیوں کے خلاف بڑے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، پولیس نے طاقت کا استعمال نہیں کیا اور اسی وجہ سے تخریبکاروں نے 5 پولیس اہلکاروں کو بے رحمانہ طور پر شہید کردیا پولیس نے اپنے ساتھیوں کی شہادت کے باوجود صبر سے کام لیا۔ قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انھیں عدالتوں کے حوالے کیا جائے گا۔ جنرل اشتری نے کہا کہ عوام نے پولیس اہلکاروں کی تشییع جنازہ میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ عوام اور پولیس کا آپس میں گہرا رابطہ ہے اور پولیس کسی تخریبکار کو اس بات کی اجازت نہیں دےگی کہ وہ عوام کے لئے مشکلات پیدا کرے۔ انھوں نے کہا کہ انگشت شمار تخریبکار اغیار کے اشاروں پر چل رہے ہیں جنھیں ان کے مجرمانہ اعمال کی سزا ضرور ملےگی۔ جنرل اشتری نے کہا کہ پولیس نے 17 منٹس  ميں تمام تخریبکاروں اور بلوائیوں کو گرفتار کرلیا اور پولیس کے قاتلوں کو بھی فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

News Code 1878907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha