14 فروری، 2018، 3:35 PM

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

 پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

پاکستان کے دارے نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو مراسلے بھجوادیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارے نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو مراسلے بھجوادیئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو دو الگ الگ مراسلے بھجوائے گئے ہیں، ایک مراسلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ دوسرے میں ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  میں شامل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے جب کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران نوازشریف نے نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے دو ہفتے کے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔

News ID 1878739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha