29 جنوری، 2018، 5:31 PM

روسی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کی باہمی ملاقات

روسی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کی باہمی ملاقات

ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے باہمی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے باہمی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ماسکو میں یہودیوں کے میوزیم کا دورہ کرنے کے لئے آئے ہیں اور ان کے اس سفر میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کی جائے گی اور دونوں ممالک کی باہمی گفتگو کے لئے یہ بہترین موقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزير اعظم روس کو ایران سے دور کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں لیکن اسے اس میں کامیابی نہیں ملےگی۔

News ID 1878379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha