مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی شہزادی بسمہ بنت سعود بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی جلد بازی پر مبنی اقتصادی اصلاحات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب سماجی طور پر جلد بازی پر مبنی اصلاحات کے لئے تیار نہیں ہے۔
سعودی عرب کی شہزادی نے کرپشن کے الزامات میں گرفتار شہزادوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ میں کسی بھی ملک میں سیاسی اور اقتصادی حالات کی اصلاحات کے لئے پیچیدہ راہ حل کے حق میں نہیں ہوں۔
سعودی عرب کی شہزادی نے سعودیہ اور قطر کے درمیان کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پر کوئی تعجب نہیں ہے کیونکہ طول تاریخ دونوں ممالک کے تعلقات کشیدگي اور بحران کا شکار رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ