مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزير اوقاف عبداللطیف آل شیخ نے سعودی عرب اور اسرائیل کی گہرے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسرائیل کی تعریف اور تمجید کی ہے۔
سعودی عرب کے وزير اوقاف نے سعودی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اہم ملک ہے اور اس نے مسلمان حاجیوں پر حج بجا لانے کے سلسلے میں کبھی پابندی عائد نہیں کی۔
سعودی عرب کے وزير اوقاف نے قطر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر اپنے حاجیوں کو حج سے روک رہا ہے ۔ عرب ذرائع کے مطابق قطر کا کنہا ہے کہ سعودی عرب نے اس سال قطر کے حاجیوں کو ویزا جاری نہیں، جس کی وجہ سے قطر کے حجاج اس سال فریضہ حج ادا کرنے سے محروم ہوگئے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ