13 جنوری، 2018، 10:26 AM

امریکہ کی ایران کے خلاف ایٹمی پابندیاں معطل رکھنے کی مدت میں توسیع/ ایران کے خلاف مزید پابندیاں

امریکہ کی ایران کے خلاف ایٹمی پابندیاں معطل رکھنے کی مدت میں توسیع/ ایران کے خلاف مزید پابندیاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف ایٹمی پابندیاں 120دن تک معطل رکھنے میں توسیع کردی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایران کے خلاف مزید پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف  ایٹمی پابندیاں 120 تک  معطل رکھنے میں توسیع کردی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایران کے خلاف مزید پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔ سی این این کےمطابق امریکی صدر نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف  ایٹمی پابندیاں 120 تک  معطل کرنے کا یہ آخری موقع ہے ۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے میں  امریکی صدر کے مد نظر تبدیلیاں نہ کی گئیں تو وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔ ادھر امریکہ کی وزارت خزانہ نے ایران میں انسانی حقوق کو بہانہ بنا کر ایران کی 14 حقیقی اور حقوقی شخصیات کوپابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ایران کے بارے میں امریکی قانون میں اسطرح اصلاح کے خواہاں ہیں تاکہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی ایٹمی پروگرام سے منسلک کیا جاسکے۔

News ID 1878005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha