16 دسمبر، 2017، 8:44 PM

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا / بن سلمان مشرق وسطی کے ناکام سیاستداں

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا / بن سلمان مشرق وسطی کے ناکام سیاستداں

برطانوی اخبار اینڈپینڈنٹ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے وحشیانہ جرائم اور غلطیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی حیثیت کو دنیا میں پامال کردیا ہے اور وہ مشرق وسطی کے ناکام سیاستداں بن گئے ہیں جنھیں ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار اینڈپینڈنٹکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے وحشیانہ جرائم اور غلطیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی حیثیت کو دنیا میں پامال کردیا ہے اور وہ مشرق وسطی کے ناکام سیاستداں بن گئے ہیں۔

برطانوی اخبـار کے مطابق شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرکے سعودی عرب نے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا شام میں داعش کی شکست درحقیقت سعودی عرب کی شکست تصور کی جاتی ہے ۔ یمن پر بھی جنگ مسلط کرکے سعودی عرب اپنے اہداف تک اب تک نہیں پہنچ سکا ہے جبکہ یمن جنگ میں سعودی عرب کو دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے سعودی عرب دس ملکوں کے ساتھ ملکر یمن کو فتح نہیں کرسکا اور یمن میں اپنے اہداف تک پنہچنے میں ناکام ہوگیا ہے سعودی عرب کو عرب عوام میں نفرتوں کا سامنا ہے ۔ سعودی عرب نے عراق ، شام اور یمن میں تباہی پھیلانے کے بعد قطر کا بھی رخ کیا لیکن قطرکے محاصرے سے سعودی رعب کمزور اور قطر مضبوط ہوگیا کیونکہ قطر کو ترکی اور ایران کی مدد پہنچ گئی۔ برطانوی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے۔

News ID 1877400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha