مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاست بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگوکی۔وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران عرب خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور بحرین کے باہمی تعلقات قدیمی ہیں اوران میں مزید بہتری لائی جائے گی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بحرین ایک دوسرے کی مصنوعات کے بہت بڑے خریدار ہیں۔ ذرائع کے مطابق خلیج فارس کی عرب ریاستوں سعودی عرب ، بحرین اور امارات کا امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بڑا گہرا رابطہ ہے۔
خلیج فارس کی عرب ریاست بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگوکی۔
News ID 1877082
آپ کا تبصرہ