مہر خبررساں ایجنسی نے جروزلم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اسرائیل کے وزير اعظم نے لندن میں بالفور اعلامیہ کے 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسرائيل کی تشکیل میں برطانیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ آج بھی اسرائیل کے ساتھ ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ایران کو صرف چند سال ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے روکا گیا ہے اور یہ تاریخ ختم ہونے کے بعد ایران ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے اس نے کہا کہ اسرائیل کے لئے ایران بہت بڑا خطرہ ہے لیکن اسرائيل عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اسرائیل کی اس کوشش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں امریکہ اور برطانیہ بھی اسرائيل کے ساتھ ہیں۔
![اسرائیل کی عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کی کوشش اسرائیل کی عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کی کوشش](https://media.mehrnews.com/d/2017/10/12/3/2602852.jpg)
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
News ID 1876407
آپ کا تبصرہ