3 نومبر، 2017، 2:21 PM

یورپی ممالک کی امریکہ کے ساتھ ہمراہی خیانت ہے/ ایرانی حکام ہوشیار رہیں

یورپی ممالک کی امریکہ کے ساتھ ہمراہی خیانت ہے/ ایرانی حکام  ہوشیار رہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے یورپی ممالک کی امریکہ کے ساتھ ہمراہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی امریکہ کے ساتھ ہمراہی خیانت ہے تجارتی لباس میں آنے والے ممکن ہیں امریکی جاسوس ہوں لہذا ایرانی حکام کو ہوشیار رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میںم نعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے خطیب نے یورپی ممالک کی امریکہ کے ساتھ ہمراہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی امریکہ کے ساتھ ہمراہی بہت بڑی خیانت ہے تجارتی لباس میں آنے والے ممکن ہیں امریکی جاسوس ہوں لہذا ایرانی حکام کو ہوشیار رہنا چاہیے۔خطیب جمعہ نے تہران میں ایران، روس، اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں سہ فریقی اجلاس کامیاب رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ دشمن کی پہچان کے ساتھ اس کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانا ایرانی حکام کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے ۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ سپاہ پاسداران ایرانی قوم کی عزت اور اقتدار کا مظہر ہے ، سپاہ کے خلاف امریکی سازش اس بات کی علامت ہے کہ سپاہ خطے میں اور عالمی سطح پر امریکہ کی نابودی کا باعث بنےگی۔ خطیب جمعہ نے امریکہ کی تقلید کرنے والے عرب ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خادم الحرمین کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رقص  عالم اسلام کے لئے شرم آور ہے۔

News ID 1876403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha