13 مارچ، 2009، 5:08 PM

آیت اللہ جنتی

فلسطینی امریکہ اور یورپ کے ساتھ مذاکرات میں دھوکہ نہ کھائیں

فلسطینی  امریکہ اور یورپ کے ساتھ مذاکرات میں دھوکہ نہ کھائیں

گارڈین کونسل کے سکریٹری اور تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ جنتی نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے دوران فلسطینی دھوکہ نہ کھائیں کیونکہ امریکہ اور یورپ اسرائیل کے اصلی حامی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گارڈین کونسل کے سکریٹری اور تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ جنتی نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ  امریکہ اور یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے دوران فلسطینی دھوکہ نہ کھائیں کیونکہ امریکہ اور یورپ دونوں  اسرائیل کے اصلی حامی ہیں۔آیت اللہ جنتی نےکہا کہ فلسطینیوں نے جس طرح غزہ  جنگ میں دشمن سےدھوکہ نہیں کھایا اور شاندار فتح حاصل کی اسی طرح دشمن کے حامیوں کے ساتھ مذاکرات میں بھی ہوشیار رہیں اور جان لیں کہ امریکہ اور یورپ دونوں اسرائیل کے حامی ہیں۔آیت اللہ جنتی نے ہفتہ وحدت کو مسلمانوں کی طاقت اور قدرت کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ اتحاد اسلام کا اہم رکن ہے جبکہ فتنہ پروری اوراختلاف اسلام پر بہت بڑی اور کاری ضرب ہے اور تمام مسلمانوں کو ایسے افراد سے ہوشیار رہنا چاہیے جو امت اسلامی کی صفوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

News ID 848938

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha