مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ناروے کے تین سب سے اہم اورطاقتور عہدوں وزارت عظمیٰ، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ پر تین خواتین فائز ہوگئی ہیں۔ دوخواتین مس ایرنا سولبرگ اور مس سیو جنسن پہلے ہی بالترتیب وزیراعظم اور وزیرخزانہ کے اہم عہدوں پرتھیں لیکن اب اس ہفتے خاتون وزیرخارجہ کے تقرر کے بعد اب یہ تیسرا سب سے اہم عہدہ بھی ایک خاتون کے پاس آگیاہے۔ نئی تقرریوں کے بعد ناروے کی کابینہ کے کل اراکین کی تعداد انیس ہے اور ان میں سے وزیراعظم سمیت 9 خواتین ہیں جبکہ بقیہ دس افراد مرد ہیں۔ ناروے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک خاتون وزیرخارجہ کا تقرر ہوا ہے، اب تک ناروے کی آزادی کے بعد ایک سو بارہ سالوں کے دوران تیس وزیرخارجہ اس عہدے پر فائز ہو ئے جو سب کے سب مرد تھے ،تاہم اب یہ روایت ختم ہوئی اور ایک خاتون کا اس عہدے پر تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ نئی وزیرخارجہ اکتالیس سالہ مس ’’اینے اریکسن سوریدے‘‘ کا تعلق حکمران جماعت (ہورے پارٹی) سے ہے اور وہ اس سے قبل وزیردفاع سمیت متعدد عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔
ناروے کے تین سب سے اہم اورطاقتور عہدوں وزارت عظمیٰ، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ پر تین خواتین فائز ہوگئی ہیں۔
News ID 1876123
آپ کا تبصرہ