مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خودساختہ دارالخلافہ رقہ کی آزادی کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی حمایت کرد ڈیموکریٹک تنظیم کے ترجمان نوری محمود نے کہا ہے کہ داعش کو رقہ میں شکست ہونے والی ہے جب کہ 100 وہابی دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی ہے۔
داعش کے تمام مقامی دہشت گرد الرقہ شہر چھوڑ کر دیگر علاقوں کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔ شہر میں اب صرف غیرملکی وہابی دہشت گرد ہی باقی بچے ہیں اور وہ بھی منتقل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔ وائی پی جی کے ترجمان نوری محمود نے بتایا کہ الرقہ کے کچھ علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں اور آج یا کل شہر پر مکمل قبضہ کرلیا جائے گا۔ تقریبا 100 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو عالمی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ شامی حکام نے کہا کہ سرنڈر کرنے والے تمام جنگجو مقامی ہیں اور غیرملکی شدت پسندوں نے تاحال خود کو حوالے نہیں کیا۔
آپ کا تبصرہ