14 ستمبر، 2017، 6:26 PM

جاپان کو ڈبو دیں گے/ امریکہ کو خاک میں ملادیں گے

 جاپان کو ڈبو دیں گے/ امریکہ کو خاک میں ملادیں گے

شمالی کوریا نے امریکہ اور جاپان کی معاندانہ سازشوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے پر جاپان کو ڈبو دیں گے جب کہ امریکہ کو راکھ اور خاک کے ڈھیر میں بدل دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ اور جاپان کی معاندانہ سازشوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے پر جاپان کو ڈبو دیں گے جب کہ امریکہ کو راکھ اور خاک کے ڈھیر میں بدل دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی ايشيا پيسيفک امن کميٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف تازہ ترین قرارداد کی حمایت کرنے پر ہمیں شدید تحفظات ہیں اور عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ سلامتی کونسل کو ختم کردیا جائے۔ شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ ہم اپنے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے پر اپنے جوہری ہتھیاروں کی مدد سے جاپان کو سمندر میں ڈبو دیں گے اور امریکہ کو خاک میں تبدیل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین، روس، جاپان اور امریکہ سمیت 15 ممالک نے چھٹا اور اب تک کا سب سے بڑا نیوکلیئر تجربہ کرنے پر شمالی کوریا کی تیل درآمدات کو محدود اور ٹیکسٹائل برآمدات پر پابندی اعلان کیا تھا۔

News ID 1875266

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha