مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نےشمالی کوریا کے کسی ممکنہ میزائل حملے کو روکنے کے لئے امریکی میزائل شکن نظام " تھاڈ " نصب کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کئی اضافی میزائل لانچرز کی تنصیب بھی شروع کر دی ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سب سے بڑے حلیف ملک چین سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہمسائے کے اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے، دریں اثنا اسامہ بن لادن کو قتل کرنے والے امریکی سیلز کو شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کو مارنے کی ذمے داری دینے پر غورکیا جا رہا ہے۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ جنگ کی صورت میں سیلز ٹیم۔ 6جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کم جانگ کو مارنے کی کوشش کرے گی، جنوبی کوریا کے صدر مْون جے اِن اور جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے خلاف سخت موقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ شمالی کوریا کے شہریوں نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ایٹمی تجربے کی خوشی میں اپنے ملک کے سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جشن منایا، اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی گئیں۔ ادھرچینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوان نے کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکہ شمالی کوریا سے لاحق خطرات کے نام پر میزائلوں کی تنصیب اور تمام متعلقہ فوجی نقل و حرکت ختم کر دیں، انھوں نے کہاکہ چین جنوبی کوریا سے سفارتی سطح پر اپنے سخت احتجاج کا اظہار کرے گا ۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ فوجی مشقیں کرکے خطے میں اشتعال پیدا کررہا ہے۔
جنوبی کوریا نےشمالی کوریا کے کسی ممکنہ میزائل حملے کو روکنے کے لئے امریکی میزائل شکن نظام " تھاڈ " نصب کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کئی اضافی میزائل لانچرز کی تنصیب بھی شروع کر دی ہے۔
News ID 1875117
آپ کا تبصرہ