مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے نااہلی کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ لندن روانگی کے لیے طیارے میں سوار ہونے سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نوازشریف کو رخصت کیا۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر پرویز رشید نے گذشتہ روزڈان کو سابق وزیراعظم کے دورہ لندن کی تصدیق کرتے ہوئے نواز شریف کے جلد وطن واپس نہ لوٹنے کی خبروں کی تردید کی تھی۔ سینیٹر پرویز رشید کے مطابق نواز شریف لندن میں کم از کم 10 دن قیام کرسکتے ہیں ۔خیال رہے کہ نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین اور بیٹی عاصمہ لندن میں بیمار والدہ کے ساتھ موجود ہیں جبکہ مریم نواز این اے 120 میں بلاتعطل مہم جاری رکھنے کے لیے اپنا لندن کا دورہ منسوخ کرچکی ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نااہلی کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر لندن روانہ ہوگئے
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے نااہلی کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1874909
آپ کا تبصرہ